Ads (728x90)


لاہور(رپورٹ عتیق عالم /بڑا پنڈ نیوز)لا ھو ر میں بڑا پنڈ کی نوجوان لڑکی کوبے دردی سے قتل کر دیا گیاپولیس نے اس کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق لا ھو ر میں چند ہفتے قبل بڑا پنڈکی نوجوان لڑکی عفیفہ کومبینہ طور پر اس کےایک رشتہ دار نے قتل کر دیا معلوم ہو اہے کہ اٹھارہ سالہ عفیفہ کچھ عرصہ سے بڑا پنڈ سے لاہور میں اپنے چچا کے ہاں مقیم تھی ،چند ہفتے قبل اسے اس کے ایک رشتہ دار نے اس کے گھر سے تقریبا سوقدم کے فاصلے پرتیز دھار آلے کی مدد سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا اور اس کی لاش گلی میں پھینک فرار ہوگیابعد ازاں پولیس نے اس کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے جس سے قتل کی تفتیش جاری ہے

ایک تبصرہ شائع کریں