Ads (728x90)


ظفر وال ...... ناقص صدارتی عدم توجہی اور مناسب سپرے نہ ہونے کے باعث پوراظفر وال شہر مچھروں کے حوالے ۔لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام ۔رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ۔ ٹی ایم اے ظفر وال کے کام چور عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے بیشتر محلے فلتھ ڈپو میں بدل چکے ہیں ،کئی کئی دن عملہ خاکروب کوڑا اٹھانے نہیں آتا جس کے باعث گندگی اور تعفن زدہ ماحول میں مچھروں ک بہتات کے باعث ساری رات شہریوں کو جاگ کر گزارنا پڑتی ہے۔عوامی سماجی حلقوں ،چیئرمین قومی امن کمیٹی نارووال چودھری محمد نواز گجر، حاجی ارشد محمود گجر، نعیم کاشف، اکرم شاکر، صابر بہار، عامر قیوم، حاجی طارق اسحاق، سمیت سینکڑوں افراد نے ڈی سی او نارووال احمد علی کمبوہ سے صورتحال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں