نارووال، ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے یوم دعا منایا گیا


نارووال  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اپیل پر عالمی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے یوم دعا بھر پوطریقہ سے منایا گیا اور نارووال کے تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں۔دفاتراور مساجد میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا۔نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائ اکرام و خطیب حضرات نے دہشتگردوں کی طرف سے ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ میں اسے شدید زخمی کرنے کی پر زور مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ پوری قوم پر حملہ ہے ملالہ یوسفزئی پوری پاکستانی قوم کی بیٹی ہے اور اس کے لئے پوری قوم دعا گو ہے ۔تمام مکاتب فکر کے علمائ کو اس ضمن میںخاموش نہیں رہنا چاہیے۔یہ اہک شرم ناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بعدازاں ملالہ کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔نماز جمعہ کے بعد سنی اتحاد کونسل اور جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے دہشتگردوں کی طرف سے ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ میں اسے شدید زخمی کرنے کے خلاف ریلوے روڈ پر مظاہرہ کیا۔ جمعة المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یقوب رضوی اورعلامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہاملالہ پر حملہ پوری قوم کی بیٹیوں پر حملہ ہے ۔اسلام تعلیم نسواں کا علمبر دار ہے ۔دہشت گرد ظالمان ملک و قوم کی بدنامی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ پر عاشقانِ رسول ﷺ کے مظاہروں نے اسلام دشمنوں کا منہ بند کر دیا ۔اب وہ اپنے ایجنٹوں سے قوم کی بیٹی پر حملہ کروا کر پاکستانی حکومت و عوام کو بدنام کرنے کی سازش کرنا چاہتے ہیں ۔پوری قوم ملالہ یوسف زئی کے لئے دُعا گو ہے ۔مراکز صحت ،سکول اور مدارس و مساجد پر حملہ کرنے والے کس اسلام کا پرچار کر رہے ہیں؟ عورت پر حملہ بزدل اور ناکام لوگ کرتے ہیں۔ فرقہ واریت کا خاتمہ کر کے ہم ظالمان اور ان کے غیر ملکی آقاﺅں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔حصول علم و فروغ علم کے لئے پاکستانی قوم کی ہر بیٹی ملالہ یوسف زئی بنے گی۔ ظالمان سن لیں! ملالہ نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ اور صحابیات کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی ترقی ، قوم کی بیٹیوں میں حصولِ علم کا شعور بیدار کرنے اور معاشرہ کی تنگ نظری کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے ۔ پاکستان کو شد ت پسندوں کے نرغے سے نجات دلانے کے لئے حکومت ضلعی سطح پر تمام مکاتب فکر و مسالک اور سول سوسائٹی کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کروا کر تجاویز لے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی توبہ و استغفار سے اپنے اللہ کو راضی کرنے کی ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کی دعائیں قبول کرےگا اور ملالہ یوسف زئی پھر اپنے علاقہ میں صحت و تندرستی کے ساتھ علم کے چراغ روشن کرے گی ۔حامیان اسلام کو ملالہ پر فخر ہے اور قوم کی تمام بیٹیوں کو ملالہ کی طرح علم کی شمعیں روشن کر کے جہالت کی تاریکی دور کرنا چاہئے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اخلاص پور,1,اسلام آباد,7,امریکہ,2,اموات,15,اہل سنت والجماعت,1,ایڈیٹر کا انتخاب,2,ایم کیو ایم,1,بڑاپنڈ,41,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,1,پاکستان,52,پگالہ,1,پنجاب,10,پیپلزپارٹی,2,پیر حافظ سید جواد حیدر شاہ,5,تعلیم,4,تعلیمی ادارے,2,تنازعات,1,تھانہ کوٹ نیناں,1,ٹیکنالوجی,10,جرائم,5,جنرل راحیل شریف,2,حادثات,4,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,2,خیبرپختونخوا,2,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,30,ڈکیتیاں,2,سائنس,6,سکھوچک,1,سندھ,5,سوئی,1,شکرگڑھ,28,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,7,صحت,11,صوبہ جات,5,ضرب عضب,3,ظفروال,35,عرس مبارک,7,قتل,3,کاروبار,6,کوٹ ننیاں,1,کوئٹہ,1,کھیل,14,لاہور,4,لوڈشیڈنگ,1,مبارک باد,2,محافل سماع,1,مسائل,1,مسلم لیگ ن,2,نارووال,53,نٹلاہ خورد,1,نجی تعلیمی ادارے,2,نوازشریف,2,Abrar ul Haq,1,Accidents,1,Ahsan Iqbal,1,Akhlaspur,1,Bado Malhi,1,Barapind (بڑا پنڈ),2,Bhata,1,Birthday,1,Choudhry Daniyal Aziz,1,Congratulation,1,Crime,9,Deaths,3,Dr Tahir Ali Javed,1,Film,1,Kanjrur,1,MLN,1,Murder,3,Narowal,19,Natla Khurd,1,Paghala,1,Pakistan Peoples Party,1,Prime Minister,1,Problems,1,Rasheed Pura,1,Robberies,1,Robbery,1,Sarjaal,1,Schools,1,Shakargarh,13,Shobiz,1,Sports,4,Sukhochak,1,Tehreek e Insaf,1,Urs Mubarak,1,Yousaf Raza Gillani,1,Zafarwal,6,
rtl
item
بڑاپنڈ نیوز: نارووال، ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے یوم دعا منایا گیا
نارووال، ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے یوم دعا منایا گیا
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjzOkRqic3r-50LEwKh-PYo8LVADAnG1HtbkHJQclxga4T6gUs011Qkwvu9lwfLarOfMiwFrq-txgAHXDESpAvdd3xJ3isdQJErq6_bQispOy73-LKS7u_NFmR-UTLya1wjqdytn0tUYNI/s400/Malala-Yousafzai-Injured.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjzOkRqic3r-50LEwKh-PYo8LVADAnG1HtbkHJQclxga4T6gUs011Qkwvu9lwfLarOfMiwFrq-txgAHXDESpAvdd3xJ3isdQJErq6_bQispOy73-LKS7u_NFmR-UTLya1wjqdytn0tUYNI/s72-c/Malala-Yousafzai-Injured.jpg
بڑاپنڈ نیوز
https://barapindnews.blogspot.com/2012/10/blog-post_13.html
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/2012/10/blog-post_13.html
true
6708589593136374760
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی سب دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں سب دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست