حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیۯ کا سالانہ عرس مبارک یکم جون کو نارووال کی تحصیل ظفر ووال میں میراں آباد بڑاپنڈ میں منایا جائے گا،خادم دربار میاں محمد ریاض کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز بابا علی گوہر خان اور بابا دلاور حسین چادر پوشی سے کریں گے، بعد نماز عصر محفل نعت اور بعد نماز عشائ محفل سماع ہوگی جس میں نامور قوال عمران عزیز ہمنوا اور آصف علی سنتو ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے تین روزہ تقریبات کے دوران زائرین کے لئے مختلف اشیائ کے سٹال اور بچوں کیلئے جھولے لگائے جائیں گے جبکہ دودھ کے کنویں سے انھیں دودھ فراہم کیا جائے گا اور لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔
میاں محمد ریاض
03458567799
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں