برمنگھم یونیورسٹی سے ’قدیم ترین‘ قرآنی نسخہ برآمد


برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری سے ممکنہ طور پر قرآن کا قدیم ترین نسخہ برآمد ہوا ہے۔
یونیورسٹی کے مطابق ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نسخہ کم از کم 1370 سال پرانا ہے اور اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ نسخہ قدیم ترین قرآنی نسخہ ہے۔
قرآن کا یہ نسخہ یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے پڑا ہوا تھا۔
برٹش لائبریری میں ایسے نسخوں کے ماہر ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ بہت ’دلچسپ دریافت‘ ہے اور ’مسلمان بہت خوش‘ ہوں گے۔
یہ نسخہ مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پڑا ہوا تھا اور کسی نے اس کی پہچان نہیں کی۔
اس نسخے کو ایک پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے دیکھا اور پھر فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا جائے اور اس ٹیسٹ کے نتیجے نے سب کو حیران کردیا۔
یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سوزن وورل کا کہنا ہے کہ تحقیق دانوں کو اندازہ بھی نہ تھا کہ یہ دستاویز اتنی قدیم ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ معلوم ہونا کہ ہمارے پاس قرآن کا دنیا میں قدیم ترین نسخہ موجود ہے بہت خاص ہے۔
آکسفرڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر لکھا گیا ہے۔ یہ قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے۔
اس ٹیسٹ کے مطابق یہ سنہ 568 اور سنہ 645 کے درمیان کا نسخہ ہے۔

برمنگھم یونیورسٹی کے عیسائیت اور اسلام کے پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ ’اس تاریخ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے چند سال بعد کا نسخہ ہے۔
پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ جس نے بھی یہ لکھا وہ شخص پیغمبر اسلام کے وقت حیات تھا۔
جس نے یہ لکھا ہے ممکن ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے قریب تھے۔ ممکنہ طور پر انھوں نے پیغمبر کو دیکھا ہو گا اور ان کو تبلیغ کرتے ہوئے سنا ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ پیغمبر کو قریب سے جانتے ہوں گے۔ اور یہ ایک اہم بات ہے۔
پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ قرآن کو کتاب کی صورت میں 650 میں مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ کافی اعتماد سے کہا جا سکتا ہے کہ قرآن کا جو حصہ اس چمڑے پر لکھا گیا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے گزر جانے کے دو دہائیوں کے بعد کا ہے۔
جو نسخہ ملا ہے وہ موجودہ قرآن کے قریب تر ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ قرآن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ویسا ہی جیسے کہ نازل ہوا۔
قرآن کا یہ نسخہ ’حجازی لکھائی‘ میں لکھا گیا ہے جس طرح عربی پہلے لکھی جاتی تھی۔ جس کے باعث اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ قدیم ترین نسخہ ہے۔
ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے مختلف تاریخیں سامنے آتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس بھی قدیم نسخے موجود ہیں جس کے باعث یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان نسخوں میں سے کوئی بھی قدیم ترین ہو سکتا ہے۔
تاہم یونیورسٹی کے کیے گئے ٹیسٹ سے 645 کی تاریخ سامنے آئی ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہی قدیم ترین نسخہ ہے۔
برٹش لائبریری کے ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ’خوبصورت اور واضح حجازی لکھائی میں لکھے گئے یہ نسخے یقینی طور پر پہلے تین خلفا کے زمانے کے ہیں یعنی 632 اور 656 کے عرصے کے۔
ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ تیسرے خلیفہ کے زمانے میں قرآن کا حتمی نسخہ منظر عام پر لایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلمان اس وقت اتنے امیر نہیں تھے کہ وہ دہائیوں تک کھالوں کو محفوظ کر کے رکھتے اور قرآن کی ایک مکمل نسخے کے لیے کھالوں کی بڑی تعداد درکار تھی۔
ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے ملنے والا یہ نسخہ یا تو اس زمانے کا ہے یا اس سے بھی پہلے کا۔
بہرحال اس نسخے کا ملنا اور اس پر خوبصورت حجازی لکھائی سے مسلمان بہت خوش ہوں گے۔
یہ نسخہ 3000 سے زیادہ مشرق وسطیٰ کے دستاویزات کے ’منگانا مجموعے‘ کا حصہ ہے جو 1920 کی دہائی میں جدید عراق کے شہر موصل سے پادری الفونسے منگانا لائے تھے۔
ان کو چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کے ایڈورڈ کیڈبری نے سپانسر کیا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ جائیں اور دستاویزات اکٹھی کریں۔
برمنگھم کی مقامی مسلمان آبادی نے اس نسخے کی دریافت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نسخے کی نمائش کی جائے گی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اخلاص پور,1,اسلام آباد,7,امریکہ,2,اموات,15,اہل سنت والجماعت,1,ایڈیٹر کا انتخاب,2,ایم کیو ایم,1,بڑاپنڈ,41,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,1,پاکستان,52,پگالہ,1,پنجاب,10,پیپلزپارٹی,2,پیر حافظ سید جواد حیدر شاہ,5,تعلیم,4,تعلیمی ادارے,2,تنازعات,1,تھانہ کوٹ نیناں,1,ٹیکنالوجی,10,جرائم,5,جنرل راحیل شریف,2,حادثات,4,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,2,خیبرپختونخوا,2,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,30,ڈکیتیاں,2,سائنس,6,سکھوچک,1,سندھ,5,سوئی,1,شکرگڑھ,28,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,7,صحت,11,صوبہ جات,5,ضرب عضب,3,ظفروال,35,عرس مبارک,7,قتل,3,کاروبار,6,کوٹ ننیاں,1,کوئٹہ,1,کھیل,14,لاہور,4,لوڈشیڈنگ,1,مبارک باد,2,محافل سماع,1,مسائل,1,مسلم لیگ ن,2,نارووال,53,نٹلاہ خورد,1,نجی تعلیمی ادارے,2,نوازشریف,2,Abrar ul Haq,1,Accidents,1,Ahsan Iqbal,1,Akhlaspur,1,Bado Malhi,1,Barapind (بڑا پنڈ),2,Bhata,1,Birthday,1,Choudhry Daniyal Aziz,1,Congratulation,1,Crime,9,Deaths,3,Dr Tahir Ali Javed,1,Film,1,Kanjrur,1,MLN,1,Murder,3,Narowal,19,Natla Khurd,1,Paghala,1,Pakistan Peoples Party,1,Prime Minister,1,Problems,1,Rasheed Pura,1,Robberies,1,Robbery,1,Sarjaal,1,Schools,1,Shakargarh,13,Shobiz,1,Sports,4,Sukhochak,1,Tehreek e Insaf,1,Urs Mubarak,1,Yousaf Raza Gillani,1,Zafarwal,6,
rtl
item
بڑاپنڈ نیوز: برمنگھم یونیورسٹی سے ’قدیم ترین‘ قرآنی نسخہ برآمد
برمنگھم یونیورسٹی سے ’قدیم ترین‘ قرآنی نسخہ برآمد
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgZrvlBTC2WJEKkHoZ3gxr6TiDI_ZBe6vDviHNhl6KLTQwOX0qM9-3N1xgbkwQBlspHzWlh6y8gKxacAT03z95rwJUcBWFccvWJEyN3aF8md015XSnTJCg185XlI5RlmRLd5A4OVbrLnJ8/s640/oldest_koran_in_burmingham.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgZrvlBTC2WJEKkHoZ3gxr6TiDI_ZBe6vDviHNhl6KLTQwOX0qM9-3N1xgbkwQBlspHzWlh6y8gKxacAT03z95rwJUcBWFccvWJEyN3aF8md015XSnTJCg185XlI5RlmRLd5A4OVbrLnJ8/s72-c/oldest_koran_in_burmingham.jpg
بڑاپنڈ نیوز
https://barapindnews.blogspot.com/2015/07/blog-post.html
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/2015/07/blog-post.html
true
6708589593136374760
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی سب دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں سب دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست