بڑا پنڈ(بڑا پنڈنیوز)بڑا پنڈ کی معروف شخصیت اللہ رکھا مرحوم
کی بیوہ،دربار باباجی قلندر حسین قلندرکے خادمین شبیر حسین ، کبیر حسین ،منیر حسین
کی والدہ ،نارووال کے معروف سیاسی وسماجی رہنما چودھری محمد شریف،چودھری عبدالغنی اورچودھری
محمد شفیع مرحومین کی بھابی مختیاراں بی بی کو جمعتہ المبار ک کے روز بڑا پنڈ کے
قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا وہ جمعرات کی شام قضائے الہی سے انتقال کرگئی تھیں
، اللہ رکھا مرحوم کی بیوہ مختیاراں بی بی کے انتقال پر حضرت بابا جی قلندر حسین قلندر
کے صاحبزدگان بابا جی علی گوہر خان،باباجی دلاور علی خان ،باباجی علی اکبر خان ، بابا
ہارون الرشید،خادمین دربار قلندر حسین میاں محمد ریاض،میاں محمد الیاس،میاں حافظ محمد
اعجاز، میاں محمد شہباز اور دیگر متعددشخصیات نے شبیر حسین،منیر حسین اور کبیر حسین
سے اظہارتعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ
دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین
مزید تفصیلات کے لئے میاں محمد ریاض سے فون 03458567799 پر رابطہ
کیا جاسکتا ہے
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں