Ads (728x90)

نیو یارک..یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق نے سربین جوڑی کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے منز ڈبل ایونٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے پارٹنر جائلز مولر نے سربین جوڑی کو تین سیٹس میں شکست دی ۔اعصام الحق کی جیت کا اسکور چھ تین ،تین چھ اور چھ تین رہا ۔اس فتح کے بعد اعصام الحق یوایس اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں