ٹرن اوورٹیکس پرہڑتال ؛ پہلی بار تمام پورٹس پرتجارتی سرگرمیاں معطل ؛ بھاری نقصان

کراچی: فریٹ فارورڈرزاورایئرکارگوایجنٹس نے منگل سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے، یکم ستمبر کوملکی تاریخ میں پہلی بارسی پورٹ، ایئرپورٹ اور ڈرائی پورٹس پرنہ صرف برآمدی سرگرمیاں معطل رہیں بلکہ درآمد ہونے والے کنسائمنٹس کی ہینڈلنگ بھی معطل رہی، ہڑتال کے نتیجے میں صرف برآمدات کی مد میں13 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔

گزشتہ روزکراچی پریس کلب میں ایئرکارگوایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد فرخ اقبال، پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم سعید خان، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ندیم شریف اور پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر(ر) منیر، کراچی چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر مفسر ملک ودیگر ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیاکہ ہڑتال 8 فیصد ٹرن اوورٹیکس کے خاتمے تک جاری رہے گی، گزشتہ 2 ماہ سے چیئرمین ایف بی آر ودیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات کے کئی دورہوئے۔

جس میں چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ نے کھل کر اپنی غلطی کو تسلیم کیا تھا کہ مذکورہ ٹرن اوورٹیکس غیرحقیقت پسندانہ ہے جسے جلد ہی واپس لے لیا جائے گا لیکن باربارکی یقین دہانیوں کے باوجود حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کے بعد فریٹ فارورڈرز، ایئرکارگو ایجنٹس نے مجبوری میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فریٹ فارورڈرزاور ایئرکارگوایجنٹس کا ٹرن اوور کا حجم اگرچہ بڑا ہوتا ہے لیکن گراس مارجن صرف2 فیصد ہوتا ہے جس پر یہ شعبہ کس طرح حکومت کو8 فیصد ٹیکس اداکرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مذکورہ ٹیکس اسمبلی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد عائد کیا ہے جسے اب وہ 120 دن میں اسمبلی میں دوبارہ بل پیش کرکے واپس لے سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شعبہ 100 فیصد دستاویزی ہے جو تمام رائج ٹیکسوں کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگیاں کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیکس کے خلاف عدالت میں 2 پیٹشنز دائر کی گئی ہیں جبکہ سال2009 سے اس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھی عدالت میں ایک علیحدہ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ فرخ اقبال نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منگل کوپاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنزکارگو حاصل کیے بغیر روانہ ہوئی ہیں جو حکومت کے لیے لمحہ فکر ہونا چاہیے۔

عاصم سعید خان نے بتایا کہ فریٹ فارورڈرز یومیہ 500 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کرتے ہیں اور منگل کو درآمدی کنٹینرز کی ہینڈلنگ معطل ہونے سے سیکڑوں کنٹینرز بندرگاہوں اور ٹرمینلز پر رک گئے ہیں، اگر ہڑتال آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہی تو دونوں بندرگاہیں اور کنٹینر ٹرمینلز چوک ہوجائیں گے، بحران شدت اختیار کرجائے گا۔

ٹیپ کے چیئرمین ندیم شریف نے کہا کہ 8 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے، حکومت ریونیو بڑھانے کے لیے ان شعبوں کو ہی ہدف بنارہی ہے جو پہلے سے ہی دستاویزی اورٹیکس نیٹ میں شامل ہیں، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اور ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے سہل وآسان راستوں پر چل پڑے ہیں، اس سے پاکستان کی سروسز انڈسٹری کی بقا کو سنگین خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ خدمات سے25 تا30 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اخلاص پور,1,اسلام آباد,7,امریکہ,2,اموات,15,اہل سنت والجماعت,1,ایڈیٹر کا انتخاب,2,ایم کیو ایم,1,بڑاپنڈ,41,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,1,پاکستان,52,پگالہ,1,پنجاب,10,پیپلزپارٹی,2,پیر حافظ سید جواد حیدر شاہ,5,تعلیم,4,تعلیمی ادارے,2,تنازعات,1,تھانہ کوٹ نیناں,1,ٹیکنالوجی,10,جرائم,5,جنرل راحیل شریف,2,حادثات,4,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,2,خیبرپختونخوا,2,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,30,ڈکیتیاں,2,سائنس,6,سکھوچک,1,سندھ,5,سوئی,1,شکرگڑھ,28,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,7,صحت,11,صوبہ جات,5,ضرب عضب,3,ظفروال,35,عرس مبارک,7,قتل,3,کاروبار,6,کوٹ ننیاں,1,کوئٹہ,1,کھیل,14,لاہور,4,لوڈشیڈنگ,1,مبارک باد,2,محافل سماع,1,مسائل,1,مسلم لیگ ن,2,نارووال,53,نٹلاہ خورد,1,نجی تعلیمی ادارے,2,نوازشریف,2,Abrar ul Haq,1,Accidents,1,Ahsan Iqbal,1,Akhlaspur,1,Bado Malhi,1,Barapind (بڑا پنڈ),2,Bhata,1,Birthday,1,Choudhry Daniyal Aziz,1,Congratulation,1,Crime,9,Deaths,3,Dr Tahir Ali Javed,1,Film,1,Kanjrur,1,MLN,1,Murder,3,Narowal,19,Natla Khurd,1,Paghala,1,Pakistan Peoples Party,1,Prime Minister,1,Problems,1,Rasheed Pura,1,Robberies,1,Robbery,1,Sarjaal,1,Schools,1,Shakargarh,13,Shobiz,1,Sports,4,Sukhochak,1,Tehreek e Insaf,1,Urs Mubarak,1,Yousaf Raza Gillani,1,Zafarwal,6,
rtl
item
بڑاپنڈ نیوز: ٹرن اوورٹیکس پرہڑتال ؛ پہلی بار تمام پورٹس پرتجارتی سرگرمیاں معطل ؛ بھاری نقصان
ٹرن اوورٹیکس پرہڑتال ؛ پہلی بار تمام پورٹس پرتجارتی سرگرمیاں معطل ؛ بھاری نقصان
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjQHSlVWU7ifzSybG04pPGzQiBto4zfd0vmU1RFoe-ZfSFZOvr_r68TlJYPwapmFtcz3FcyTLZ3IIDvMwY32ya7CqIKmidU4tm-XfWzo_6jEQnE1K4U7NgPE1rPE2YR5eXwJdg9AHtUpjU/s640/TransporterContainerStrike.JPG
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjQHSlVWU7ifzSybG04pPGzQiBto4zfd0vmU1RFoe-ZfSFZOvr_r68TlJYPwapmFtcz3FcyTLZ3IIDvMwY32ya7CqIKmidU4tm-XfWzo_6jEQnE1K4U7NgPE1rPE2YR5eXwJdg9AHtUpjU/s72-c/TransporterContainerStrike.JPG
بڑاپنڈ نیوز
https://barapindnews.blogspot.com/2015/09/blog-post_76.html
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/2015/09/blog-post_76.html
true
6708589593136374760
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی سب دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں سب دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست