Ads (728x90)

لاہور......قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان محمد حفیظ کاکہناہےکہ پلاٹ کیس میں ان کے ساتھ ہونےوالے فراڈ کے حوالے سےپولیس 2ہفتوں سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،وہ صبح شام فون کرتےہیں،لیکن ان کوکہاجاتا ہے کہ ابھی معاملہ حل ہو گا،ابھی معاملہ حل ہوگا۔کرکٹر محمد حفیظ نے پلاٹ کیس میں اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے حوالے سےپولیس کےعدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کاقومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان کے ساتھ یہ حال ہے تو عام آدمی کے ساتھ اس کا رویہ کیسا ہوگا،یہ سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔محمد حفیظ کاکہناتھاکہ ملزم پارٹی مان بھی رہی ہے کہ اس نےپیسے دینے ہیں۔پھر بھی کیس حل نہیں کرایا جا رہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں