کھلے بوفے میں کھانوں کے خلاف سعودی فتویٰ ' حامیوں اور مخالفین کے درمیان بحث


ریاض (بڑا پنڈ نیوز) سعودی عرب کے ایک عالم دین نے بوفے میں پیش کیے جانے والے انواع واقسام کے کھانوں کی غیر متعین مقدار کے خلاف ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس کے بعد سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور بعض لکھاریوں نے اس فتوے کا مضحکہ اڑایا ہے۔

معروف عالم دین شیخ صالح الفوزان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے قرآن ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ بوفے میں کھلے عام کھانا خلاف اسلام ہے اور کھانے کی مقدار کو فروخت سے پہلے واضح کیا جانا چاہیے اور خریدار کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ کیا خرید کررہا ہے۔

علامہ فوزان نے التحیر چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جو حضرات بھی دس یا پچاس ریال کے بدلے میں بوفے کے لیے جاتے ہیں اورکھانے کی مقدار کا تعیّن نہیں کرتے تو وہ خلاف شرع (غیر اسلامی) کھانا کھاتے ہیں''۔

شیخ صالح فوزان نے یہ فتویٰ کیا جاری کیا ہے کہ اب ان کے خلاف ٹویٹر پر بوفے کے حامیوں نے ایک طوفان بدتمیزی برپا کردیا ہے اور ان کے فتوے پر کڑی تنقید کی ہے۔

ٹویٹر پر بوفے کی ممانعت کے عنوان سے ہیش ٹیگ کے تحت اس فتوے کے حق اور مخالفت میں لکھاری اظہار خیال کررہے ہیں۔ایک صاحب نے لکھا ہے کہ''ریستورانوں نے اگر فروخت کیے جانے والے کھانوں کی مقدار واضح نہ کی تو وہ تباہ ہوجائیں گے کیونکہ یہ شیخ کے اصول کی نفی ہوگی کہ کھانے کی مقدار نامعلوم ہے''۔
محض فتویٰ

ایک اور نے لکھا ہے کہ'' یہ محض ایک فتویٰ ہے،قرآن نہیں ہے۔اگر آپ اس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس میں آزاد ہیں لیکن آپ اس کو دوسروں پر مسلط نہیں کرسکتے''۔

ایک اور صاحب نے اس کا مضحکہ اڑاتے ہوئے لکھا:''مبارک ہو۔اب کھلا بوفے بھی ان اشیاء کی فہرست میں شامل ہوگیا جو ہمارے لیے ممنوع ہیں''۔

بعض لکھاریوں نے شیخ صالح کے فتویٰ کی حمایت کی ہے اور انھوں نے ان کی ذات پر چھینٹے اڑانے والوں کی خوب خبر لی ہے۔ان میں سے ایک صاحب نے لکھا:''یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ جنھوں نے اس موضوع پر بحث کی دعوت دی ہے،وہ شواہد یا شیخ کی تجویز پر بات کرنے کے بجائے ان کی شخصیت پر اظہار خیال کررہے ہیں''۔

فتوے کے ایک اور حامی نے لکھا:''المیہ یہ ہے کہ جو لوگ شیخ پر تنقید کررہے ہیں،وہ جاہل ہیں اور کچھ بھی نہیں جانتے''۔اس فتوے پر بحث ٹویٹر یا سماجی روابط کی دوسرے ویب سائٹس تک ہی محدود نہیں رہی ہے بلکہ بعض مقامی اور غیر ملکی اخبارات نے اس کو نمایاں سرخی کے ساتھ شائع کیا ہے۔

سعودی اخبار المدینہ نے بدھ کو یہ سرخی شائع کی تھی۔''اوپن بوفے کی ممانعت کے فتویٰ نے ٹویٹر پر طوفان پر برپا کردیا''۔مصری نیوز سائٹس صداالبلد اور نواریت نے بھی یہ اسٹوری شائع کی ہے اور اس کے ساتھ علامہ فوزان کے فتویٰ والی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اخلاص پور,1,اسلام آباد,7,امریکہ,2,اموات,15,اہل سنت والجماعت,1,ایڈیٹر کا انتخاب,2,ایم کیو ایم,1,بڑاپنڈ,41,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,1,پاکستان,52,پگالہ,1,پنجاب,10,پیپلزپارٹی,2,پیر حافظ سید جواد حیدر شاہ,5,تعلیم,4,تعلیمی ادارے,2,تنازعات,1,تھانہ کوٹ نیناں,1,ٹیکنالوجی,10,جرائم,5,جنرل راحیل شریف,2,حادثات,4,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,2,خیبرپختونخوا,2,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,30,ڈکیتیاں,2,سائنس,6,سکھوچک,1,سندھ,5,سوئی,1,شکرگڑھ,28,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,7,صحت,11,صوبہ جات,5,ضرب عضب,3,ظفروال,35,عرس مبارک,7,قتل,3,کاروبار,6,کوٹ ننیاں,1,کوئٹہ,1,کھیل,14,لاہور,4,لوڈشیڈنگ,1,مبارک باد,2,محافل سماع,1,مسائل,1,مسلم لیگ ن,2,نارووال,53,نٹلاہ خورد,1,نجی تعلیمی ادارے,2,نوازشریف,2,Abrar ul Haq,1,Accidents,1,Ahsan Iqbal,1,Akhlaspur,1,Bado Malhi,1,Barapind (بڑا پنڈ),2,Bhata,1,Birthday,1,Choudhry Daniyal Aziz,1,Congratulation,1,Crime,9,Deaths,3,Dr Tahir Ali Javed,1,Film,1,Kanjrur,1,MLN,1,Murder,3,Narowal,19,Natla Khurd,1,Paghala,1,Pakistan Peoples Party,1,Prime Minister,1,Problems,1,Rasheed Pura,1,Robberies,1,Robbery,1,Sarjaal,1,Schools,1,Shakargarh,13,Shobiz,1,Sports,4,Sukhochak,1,Tehreek e Insaf,1,Urs Mubarak,1,Yousaf Raza Gillani,1,Zafarwal,6,
rtl
item
بڑاپنڈ نیوز: کھلے بوفے میں کھانوں کے خلاف سعودی فتویٰ ' حامیوں اور مخالفین کے درمیان بحث
کھلے بوفے میں کھانوں کے خلاف سعودی فتویٰ ' حامیوں اور مخالفین کے درمیان بحث
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh3Ggat78qiciL1b0hBkaBZCFzYVBfFs38AseOcBJtI9_LVYc9W56y2j0pMELYIz0gBXED_zO0443ZnirZKAuA2RJ4opJdPUTdZl4xqZEvzdVAr2FGdoDKi8kSPKYOrQ9LqIsOhFzoKMBk/s1600/6x9_600x338.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh3Ggat78qiciL1b0hBkaBZCFzYVBfFs38AseOcBJtI9_LVYc9W56y2j0pMELYIz0gBXED_zO0443ZnirZKAuA2RJ4opJdPUTdZl4xqZEvzdVAr2FGdoDKi8kSPKYOrQ9LqIsOhFzoKMBk/s72-c/6x9_600x338.jpg
بڑاپنڈ نیوز
https://barapindnews.blogspot.com/2014/03/blog-post_14.html
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/2014/03/blog-post_14.html
true
6708589593136374760
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی سب دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں سب دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست