ہری پور۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-19 (ہری پور) میں ضمنی انتخاب میں پولنگ شروع ہوگئی ہے جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے لیے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کی کامیابی کے بعد عام انتخابات میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے کے 513 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 پولنگ سٹیشنز پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
حلقے کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 30 پولنگ سٹیشنز میں 36 ہزار ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔
ہری پور کے حلقہ این اے-19 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔
حلقے میں کُل 9 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز کے بابر نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر راجہ عامر زمان میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں