جرمنی میں ’موٹی‘ خواتین نے اپنے الگ کلب بنا لیے


فربہ خواتین کے لیے الگ ڈانس پارٹیاں اور صرف ’موٹی‘ خواتین کے درمیان خوبصورتی کے مقابلے، یہ ہے جرمن میں نیا بڑھتا ہوا رجحان۔ جرمن نائٹ کلب ایسی خواتین کو اپنے کاروبار کے فروغ کے ایک نئے ذریعے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ماہرینِ نفسیات اس نئے رجحان پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ رجحان معاشرے میں مختلف طبقوں کے درمیان پُر امن بقائے باہمی کے اصول کے خلاف جاتا ہے کہ مختلف طبقے محض اپنی ہی طرح کے لوگوں کی صحبت میں خوش رہ سکتے ہیں۔

جرمن نیوز زایجنسی ڈی پی اے نے اپنے ایک جائزے میں لکھا ہے کہ حال ہی میں جرمنی کے مغربی حصے میں واقع شہر اوبرہاؤزن کے ایک نائٹ کلب میں ’مِس کَروی‘ کے نام سے ا یک نئی طرح کا ’مقابلہٴ حُسن‘ منعقد کروایا گیا۔ اس مقابلے میں شرکت کی واحد شرط یہ رکھی گئی تھی کہ ہر امیدوار خاتون کا بریزیئر سائز کم از کم چالیس (جرمنی میں مستعمل پیمانوں کی رُو سے) ہو۔

ایسا پہلا مقابلہ گزشتہ سال منعقد کیا گیا اور اس کا اہتمام کیا، میلانی ہاؤپٹ مان نے۔ اس خاتون آرگنائزر کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ بڑے قد کاٹھ اور وزن کی حامل خواتین خوبصورت ہوتی ہیں، خواہ وہ باقی سماج کے طے کردہ معیاراتِ حُسن پر پوری نہ بھی اترتی ہوں۔

اس سال اس مقابلہٴ حُسن میں بارہ سو امیدوار خواتین نے شرکت کی، جن میں سے پچاس کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا۔ ان پچاس میں سے بھی بالآخر بارہ خواتین مقابلہٴ حُسن کی حتمی دوڑ میں شریک ہوئیں۔ میلانی ہاؤپٹ مان کے مطابق یہ مقابلہ اس امر کی دلیل ہے کہ اب جرمن معاشرے میں بڑے قد کاٹھ کی خواتین کو بھی قبول کیا جانے لگا ہے۔

تاہم ماہرِ نفسیات اُووے ماشلائٹ کا کہنا ہے کہ جرمن سماج میں اب بھی زیادہ وزن کے حامل افراد کا شمار اُن طبقات میں ہوتا ہے، جنہیں سب سے زیادہ امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں:’’مرد موٹا ہو تو اُسے جسیم اور متاثر کُن کہا جائے گا جبکہ عورت بڑے قد کاٹھ اور وزن کی ہو تو وہ صرف ’موٹی‘ کہلاتی ہے۔‘‘

ماہرِ نفسیات اُووے ماشلائٹ کے مطابق معاشرے کا سلوک بہت سی فربہ خواتین کو اتنا افسردہ کر دیتا ہے کہ وہ دنیا سے کٹ جاتی ہیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ رابطے بھی ختم کر دیتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ایسی خواتین کی محض ایک اقلیت ہی اس طرح کے خوبصورتی کے مقابلوں اور خصوصی ڈانس پارٹیوں سے لطف اندوز ہوتی ہے، زیادہ تر فربہ خواتین اس طرح کی خصوصی سرگرمیوں کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اس بات پر اصرار کرتی ہیں کہ اُنہیں معاشرے میں ’نارمل‘ انسانوں کے طور پر قبول کیا جائے۔ واضح رہے کہ جرمنی کی ایک چوتھائی آبادی کا وزن معمول سے زیادہ ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اخلاص پور,1,اسلام آباد,7,امریکہ,2,اموات,15,اہل سنت والجماعت,1,ایڈیٹر کا انتخاب,2,ایم کیو ایم,1,بڑاپنڈ,41,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,1,پاکستان,52,پگالہ,1,پنجاب,10,پیپلزپارٹی,2,پیر حافظ سید جواد حیدر شاہ,5,تعلیم,4,تعلیمی ادارے,2,تنازعات,1,تھانہ کوٹ نیناں,1,ٹیکنالوجی,10,جرائم,5,جنرل راحیل شریف,2,حادثات,4,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,2,خیبرپختونخوا,2,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,30,ڈکیتیاں,2,سائنس,6,سکھوچک,1,سندھ,5,سوئی,1,شکرگڑھ,28,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,7,صحت,11,صوبہ جات,5,ضرب عضب,3,ظفروال,35,عرس مبارک,7,قتل,3,کاروبار,6,کوٹ ننیاں,1,کوئٹہ,1,کھیل,14,لاہور,4,لوڈشیڈنگ,1,مبارک باد,2,محافل سماع,1,مسائل,1,مسلم لیگ ن,2,نارووال,53,نٹلاہ خورد,1,نجی تعلیمی ادارے,2,نوازشریف,2,Abrar ul Haq,1,Accidents,1,Ahsan Iqbal,1,Akhlaspur,1,Bado Malhi,1,Barapind (بڑا پنڈ),2,Bhata,1,Birthday,1,Choudhry Daniyal Aziz,1,Congratulation,1,Crime,9,Deaths,3,Dr Tahir Ali Javed,1,Film,1,Kanjrur,1,MLN,1,Murder,3,Narowal,19,Natla Khurd,1,Paghala,1,Pakistan Peoples Party,1,Prime Minister,1,Problems,1,Rasheed Pura,1,Robberies,1,Robbery,1,Sarjaal,1,Schools,1,Shakargarh,13,Shobiz,1,Sports,4,Sukhochak,1,Tehreek e Insaf,1,Urs Mubarak,1,Yousaf Raza Gillani,1,Zafarwal,6,
rtl
item
بڑاپنڈ نیوز: جرمنی میں ’موٹی‘ خواتین نے اپنے الگ کلب بنا لیے
جرمنی میں ’موٹی‘ خواتین نے اپنے الگ کلب بنا لیے
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgSDlSmtzPnTRi-N7mfC7ACt-P8tv6-XUe4EGvm2jcFOg4McCunBt4mDX6L8VXRK4s3MFe2MonMnwWo5ZCvpCIshsJzRGVyyhqba1WkBVAZTxzHnPq5L6nncrIx8M0MfHUde0bKDs9KdF8/s640/women.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgSDlSmtzPnTRi-N7mfC7ACt-P8tv6-XUe4EGvm2jcFOg4McCunBt4mDX6L8VXRK4s3MFe2MonMnwWo5ZCvpCIshsJzRGVyyhqba1WkBVAZTxzHnPq5L6nncrIx8M0MfHUde0bKDs9KdF8/s72-c/women.jpg
بڑاپنڈ نیوز
https://barapindnews.blogspot.com/2015/09/blog-post_7.html
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/2015/09/blog-post_7.html
true
6708589593136374760
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی سب دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں سب دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست