امل کلونی مالدیپ کے سابق صدر کی وکیل بن گئیں


کولمبو ۔لبنانی نژاد برطانوی انسان حقوق کارکن اور قانون دان امل کلونی نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کا مقدمہ لڑنے والے وکلاء کے پینل میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے جزیرہ مالدیپ کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیر حراست سابق صدر نشید کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امل کلونی [امل علم الدین سابقہ نام] گذشتہ روز کولمبو پہنچیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جزیرہ مالدیپ میں انسانی حقوق کی صورت حال دن بہ دن دگر گوں ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے سابق صدر کے ایک دوسرے وکیل محفوظ سعید پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں چاقو سے حملے کی شدید مذمت کی۔

خیال رہے کہ سابق صدر محمد نشید کے ایک مقامی وکیل محمد محفوظ سعید کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے کے چند دن بعد امل کلونی نے سابق صدر کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا۔

نیوز ویب پورٹل "مالدپ انڈیپنڈنٹ" نے امل کلونی کا ایک بیان نقل کیا ہے۔ کولمبو ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان خاتون قانون دان کا کہنا تھا کہ "مجھے مالدیپ کی موجودہ ابتر امن وامان کی صورت حال اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہرا افسوس ہے."

یاد رہے کہ سابق صدر 47 سالہ محمد نشید سنہ 2008ء میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال مارچ میں ان پر انسداد دہشت گردی کے ایک قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور فرد جرم عاید کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت عالمی برادری کی جانب سے سابق مالدیپی صدر کے ٹرائل کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر شفاف اور متنازع قرار دیا تھا۔

مالدیپ کی ایک عدالت نے سابق صدر کو ابتداء میں 13 سال کی جبری نظربندی کی سزا کا حکم دیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے انہیں گھر سے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا تھا۔ مالدیپ کی موجودہ حکومت کے اس اقدام پر عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

امکان ہے کہ محمد نشید کی نئی وکیل امل کالونی اور دوسرے ساتھی وکیل جارید جنسر کے ہمراہ رواں ہفتے جیل میں اپنے موکل سے ملاقات کریں گی، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا حکومت کی جانب سے سابق صدر کے وکلاء کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں۔

مارچ میں سابق صدر محمد نشید پر دہشت گردی کے الزام کے تحت مقدمہ چلانے کے بعد تیرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا تو انہوں نے سزا مسترد کردی تھی۔ سابق صدر محمد نشید ملک میں پہلے کثیر جماعتی انتخابات کے محض سات سال بعد فوج اورپولیس کی بغاوت کے نتیجے میں برطرف کردیے گئے تھے۔ انہیں ملک کا صدر منتخب ہوئے صرف چار سال گذرے تھے کہ فوج نے ان کے خلاف بغاوت کردی اور ان سے جبرا استعفیٰ لے لیا تھا۔ بعد ازاں ان پر دہشت گردی کے ایک متنازع قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

صدر نشید کی برطرفی کے بعد ملک گیر مظاہرے بھی ہوئے جن میں عوام کی بھاری تعداد نے صدر نشید کے خلاف بغاوت کی شدید مذمت کی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

اخلاص پور,1,اسلام آباد,7,امریکہ,2,اموات,15,اہل سنت والجماعت,1,ایڈیٹر کا انتخاب,2,ایم کیو ایم,1,بڑاپنڈ,41,بلوچستان,2,بنگلا دیش,1,بھارت,1,پاکستان,52,پگالہ,1,پنجاب,10,پیپلزپارٹی,2,پیر حافظ سید جواد حیدر شاہ,5,تعلیم,4,تعلیمی ادارے,2,تنازعات,1,تھانہ کوٹ نیناں,1,ٹیکنالوجی,10,جرائم,5,جنرل راحیل شریف,2,حادثات,4,خیبر پختونخوا,1,خیبرایجنسی,2,خیبرپختونخوا,2,دلچسپ وعجیب,10,دنیا,30,ڈکیتیاں,2,سائنس,6,سکھوچک,1,سندھ,5,سوئی,1,شکرگڑھ,28,شمالی وزیرستان,1,شوال,1,شوبز,7,صحت,11,صوبہ جات,5,ضرب عضب,3,ظفروال,35,عرس مبارک,7,قتل,3,کاروبار,6,کوٹ ننیاں,1,کوئٹہ,1,کھیل,14,لاہور,4,لوڈشیڈنگ,1,مبارک باد,2,محافل سماع,1,مسائل,1,مسلم لیگ ن,2,نارووال,53,نٹلاہ خورد,1,نجی تعلیمی ادارے,2,نوازشریف,2,Abrar ul Haq,1,Accidents,1,Ahsan Iqbal,1,Akhlaspur,1,Bado Malhi,1,Barapind (بڑا پنڈ),2,Bhata,1,Birthday,1,Choudhry Daniyal Aziz,1,Congratulation,1,Crime,9,Deaths,3,Dr Tahir Ali Javed,1,Film,1,Kanjrur,1,MLN,1,Murder,3,Narowal,19,Natla Khurd,1,Paghala,1,Pakistan Peoples Party,1,Prime Minister,1,Problems,1,Rasheed Pura,1,Robberies,1,Robbery,1,Sarjaal,1,Schools,1,Shakargarh,13,Shobiz,1,Sports,4,Sukhochak,1,Tehreek e Insaf,1,Urs Mubarak,1,Yousaf Raza Gillani,1,Zafarwal,6,
rtl
item
بڑاپنڈ نیوز: امل کلونی مالدیپ کے سابق صدر کی وکیل بن گئیں
امل کلونی مالدیپ کے سابق صدر کی وکیل بن گئیں
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj9CDry2pzKla2tGbPgS4wIPOQGcfXPC0u-I6QASEGY9gGB6187hjWlDBHIsemQzp9NmBax3eNMdLwWHWeStVGRbdQzPSSUrAdqG-hnYgIDCf7lyImq6PmgKjglpnqe_XSIsf619nn3XYc/s640/amal+clooney.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj9CDry2pzKla2tGbPgS4wIPOQGcfXPC0u-I6QASEGY9gGB6187hjWlDBHIsemQzp9NmBax3eNMdLwWHWeStVGRbdQzPSSUrAdqG-hnYgIDCf7lyImq6PmgKjglpnqe_XSIsf619nn3XYc/s72-c/amal+clooney.jpg
بڑاپنڈ نیوز
https://barapindnews.blogspot.com/2015/09/blog-post_9.html
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/
https://barapindnews.blogspot.com/2015/09/blog-post_9.html
true
6708589593136374760
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی سب دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں سب دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ minutes ago 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ hours ago کل $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست