حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالی ؒ کا سالانہ عرس مبارک نارووال کی تحصیل ظفر ووال کے علاقے میراں آباد بڑاپنڈ میں4جولائی کو شروع ہوگیا جو 6جولائی تک جاری رہے گا،خادم دربار میاں محمد ریاض کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز بابا علی گوہر خان اور بابا دلاور حسین نے مزار کو عرق غلاب سےغسل دے کر کیاپھرچادر پوشی کی گئی، تین روزہ تقریبات کے دوران زائرین کے لئے مختلف اشیا کے سٹال لگائےگئے جن میں بڑی تعداد میں کھانے پینے کی اشیا کے سٹال بھی شامل ہیں جبکہ جھولےبھی لگائے گئےہیں، زائرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے جبکہ دودھ کے کنویں سے انھیں دودھ فراہم کیا جائے گا ، عرس کے آخری روز 6جولائی کو دن 12 بجے دودھ کے کنویں کا افتتاح ہوگا جو اگلے دن تک جاری رہے گا،6جولائی کوبعد نماز عصر محفل حسن قرآت ونعت اور بعد نماز عشا محفل سماع ہوگی جو نماز فجر تک جاری رہے گی،بعد ازاں خصوصی دعا کی جائے گی۔
حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیؒ ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں وہ جوانی ہی میں وہاں سے نارووال کی تحصیل ظفر ووال کے گاؤںبڑاپنڈ کے قریب ایک جنگل میں قیام پذیر ہوگئے اور وہاں عبادت میں مشغول رہتے،آپ کی کئی کرامات روایت کی گئی ہیں، ایک راویت کے مطابق حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیؒ کی جھونپڑی رات کےوقت روشن رہتی تھی حالانکہ اس وقت وہاںنہ تو بجلی تھی اور نہ ہی کوئی چراغ جلایاجاتا تھا، حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالی ؒکے والد حضرت لال حسین ؒاور دادا حضرت مسکین حسین شاہ ؒ کی بھی کئی کرامات روایت کی گئی ہیں، حضرت مسکین حسین شاہ ؒکا مزار بھارت میں ہے جبکہ حضرت لال حسینؒ کا مزار شکر گڑھ کے گاؤں للمہ لالیاں میں ہے، حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیؒ 6جولائی 1981بمطابق 3رمضان المبارک 1401 ہجری کو دنیا سے پردہ کر گئے اور ہر سال 4 سے 6 جولائی کو ان کا سالانہ عرس مبارک منایا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات خادم دربار میاں محمد ریاض سے فون نمبر 03018567799 اور 03458567799 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں