![]() |
ماسٹر عمر صدام |
لاہور(رپورٹ محمدحامد فاروق)بڑا پنڈ سے تعلق رکھنے والے نارووال کے سینئر فٹ بالر اور پرنس فٹ بال کلب بڑا پنڈ کے کپتان ماسٹر عمر صدام کی حالت سنبھل گئی، ماسٹر عمر صدام گزشتہ دنوں ظفروال کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھےانھیں سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ بے ہوش ہوگئے تھےجس کے بعد انھیں فوری طور پر لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے، فٹبال کلب بڑا پنڈ کے سینئر کھلاڑی ماسٹر عمر صدام کے دوست شکیل راجپوت نے جنرل ہسپتال لاہور میں ان کی عیادت کی اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسٹر عمر صدام کی حالت اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اب بہتر ہوگئی ہے، اس سے قبل ان کے دوست سجاد وقار اور فٹبال کلب بڑا پنڈ کی طرف سے ماسٹر عمر صدام کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی تھی۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں