لاہور(محمد حامد فاروق )بڑا پنڈ، نارووال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں محمد شریف مرحوم(کوہ والے) کے
صاحبزادے ، محمد صغیر، محمد خبیر، علی رضا اور اسد علی کے والد محمد صادق طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، محمد صادق ، چودھری ناظر حسین مرحوم ، محمد حسین، ماسٹر عبدالرشید ، میاں محمد غفور کے بھائی، اللہ رکھا، میاں فیروز، میاں محمد شفیع،چودھری عبدالغنی مرحوم اور میاں سردار علی کے بھتیجےتھے،محمد صادق کی نماز جنازہ جامعہ نعیمیہ لاہور میں پیر کی رات ساڑھے دس بجےادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، انھیں گڑھی شاہوکے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا، محمد صادق کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج بعد نماز عصر قالینوں والی گلی (نزد ڈاکٹر سخاوت کلینک) بی بی پاک دامن لاہور میں ادا کی جائے گی ، مزید تفصیلات کے لیے سر طارق محمود(-03214680336) سے رجوع کیاجاسکتا ہے،دریں اثنا بڑی تعداد میں مرحوم کے عزیز واقارب ، محلے داروں، دوستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے محمد صغیر، محمد خبیر، علی رضا اور اسد علی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
محمد صادق مرحوم کی ایک یادگار تصویر جب انھیں میاں محمد شریف کی وفات کے بعد ان کا جانشین مقرر کیا گیا |
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں