لاہور(بڑاپنڈ نیوز )بڑا پنڈ، نارووال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں محمد شریف مرحوم(کوہ والے) کے صاحبزادے ، محمد صغیر، محمد خبیر، علی رضا اور اسد علی کے والدمحمد صادق کی روح کے ایصال ثواب کے لیے محفل قرآت و نعت 31جولائی بروزاتوار 2022ء کو دوپہر ایک بجے بندھن گھر ہال ممتاز اسٹریٹ گڑھی شاہولاہور ہوگی
محمد صادق ، چودھری ناظر حسین مرحوم ، محمد حسین، ماسٹر عبدالرشید ، میاں محمد غفور کے بھائی، اللہ رکھا، میاں فیروز، میاں محمد شفیع،چودھری عبدالغنی مرحوم اور میاں سردار علی کے بھتیجےتھے،محمد صادق27جون بروز پیر 2022ء کو لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھےان کی نماز جنازہ جامعہ نعیمیہ لاہور میں پیر کی رات ساڑھے دس بجےادا کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی ، انھیں گڑھی شاہوکے قبرستان میں سپرد خا ک کیاگیا۔
محمد صادق مرحوم کے صاحبزادوں محمد صغیر، محمد خبیر، علی رضا اور اسد علی نےدرخواست کی ہے کہ مرحوم کےایصال ثواب کے لیے محفل قرآت و نعت میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں