الاہور (بڑا پنڈ نیوز) میاں فیروز کوہ والے کی بہو، مہرمنیراحمد کی اہلیہ، طاہر منیراحمد ،میاں فیصل منیراحمد اور حمزہ منیراحمد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیےدسویں کے موقع پراتوار 3جولائی 2022 کو الحرم ہال داروغہ والا میں محفل قرآت و نعت منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،مرحومہ حاجی آصف اور ذالفقار حسین کی ہمشیرہ تھیں۔
محفل کا آغاز ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے ایوارڈیافتہ قاری محمد فاروق کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں حافظ محمد جواد نے اپنی خوبصورت آواز اورمخصوص انداز میں تلاوت کرکے حاضرین سے داد سمیٹی،محفل کے نقیب اللہ رکھا تھےجبکہ انوار مدیننہ مسجد داروغہ والا کے خطیب قاری محمد اختر سیالوی نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا، بیکن ہاؤس سکول کے سینئر ٹیچر سر طارق محمود نے نعت رسول مقبول پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا، اس موقع پر میاں منیر حسین نے حاضرین سے خطاب کیا اور اپنی منفرد آواز میں نبی کریم کی مد ہ سرائی کی،
مہر منیراحمد کی اہلیہ چند روزقبل لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں مرحومہ کو بڑا پنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، ان کی نماز جنازہ بڑا پنڈ کی جناز گاہ میں ادا کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی، اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی،
![]() |
انوار مدیننہ مسجد داروغہ والا کے خطیب قاری محمد اختر سیالوی نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا |
دریں اثنا مہر منیراحمد ، طاہر منیراحمد ،میاں فیصل منیراحمد اور حمزہ منیراحمد سے مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بخشش فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
اس سے قبل حضرت بابا جی قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالی ؒ کے صاحب زادے اور معروف روحانی شخصیت بابا جی دلاور حسین آستانہ عالیہ امیراں آباد بڑاپنڈ نارووال ، آزاد کشمیر کے معروف ٹھیکیدار میاں محمد ریاض اور دیگر نے مہر منیر احمد سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام دے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں