![]() |
چودھری حاجی برکت علی آف چمریال |
چمریال ( بڑا پنڈ نیوز) چمریال کی معروف بزرگ شخصیت چودھری حاجی برکت علی انتقال کرگئے، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ، چوھدری حاجی برکت علی ،چوھدری محمد سلیم پٹواری اور چوہدری محمد شبیر پٹواری کے تایا جان اورمحمداذان گجر کے نانا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ گاؤں چمریال والی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مرحوم کے عزیز واقارب ، محلے داروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انھیں اسی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، دریں اثنا چوھدری محمد سلیم پٹواری ، چوہدری محمد شبیر پٹواری اورمحمداذان گجر سے مرحوم کے عزیز واقارب ، محلے داروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
یاد رہے کہ چودھری حاجی برکت علی آف چمریال 4اگست بروز جمعرات قضاءےالہی سے وفات پا گئے تھے اور ان کی نماز جنازہ بروز جمعتہ المبارک 5اگست 2022ءکوگاؤں چمریال والی قبرستان میں ادا کی گئی تھی اور انھیں اسی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں