![]() |
تصاویر بہ شکریہ، میاں محمد شہبازسی ای اوالعصر ایونٹس پلانر اینڈ کیٹرنگ (نیو چونڈہ روڈظفروال) |
بڑا پنڈ ( بڑا پنڈ نیوز) گاؤں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ اور آخرت سنوارنے کے جذبے کے تحت بڑاپنڈ پرگوال قبرستان میں صفائی مہم شروع کی اس موقع پر نوجوانوں نے نہ صرف جھاڑودے کر جگہ صاف کی بلکہ قبرستان میں فالتو جڑی بوٹیوں کو بھی تلف کیاانہوں نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ صفائی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی انہوں نے گاؤں کے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں دریں اثنا العصر ایونٹس پلانر اینڈ کیٹرنگ (نیو چونڈہ روڈظفروال) کے سربراہ میاں محمد شہباز، میاں عمران اور دیگر شخصیات نے نوجوانوں کے اس جذبے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ نوجوان قومی بیداری اور فکر انسانیت کے تحت صفائی کر رہے ہیں اللّٰہ پاک ان دوستوں کیلئے اور ان کے پیاروں کے لیے دنیاوآخرت میں کامیابی عطا کرے، آمین
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں