شکرگڑھ بھارتی سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی سرحدی دیہاتوں میں خوف وہراس پھےل گےا ہے ۔بھارتی سیکورٹی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر پراپنی ٹےنٹ اور گےاری پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوںپر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔بھارتی گولے پاکستانی سرحدی دیہات چک نیاری اور پاکستانی پوسٹوں کے قریب گرے۔ بھارتی فائرنگ وگولہ باری کے جواب میں پاکستان کے چناب رینجرز نے جوابی کاروائی کی ۔سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے بعد فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ دو گھنٹے جاری رہا تاہم پاکستان کے چناب رینجرز کی جوابی کاروائی کی وجہ سے بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کاسلسلہ رک گےا ہے۔تاہم اس گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہ ملی ہے ۔ واضح رہے کر سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے روں سال کے دوران بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کا یہ 35واںواقعہ ہے ۔مقبوضہ کشمیر سے ملحقہ 105کلومیٹر لمبی ورکنگ باﺅنڈری لائن پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے خاردداریں تاریں لگی ہوئی ہیںا ور یہاں ساڑھے پانچ سو ٹاور اورایک ہزارسے زائد سرحدی چوکیاں بنی ہوئی ہیں جبکہ اس ورکنگ باﺅنڈری لائن پر رات کو روشن رہنے والی بیس ہزار سے زائد سوڈےم لائٹس بھی نصب ہیں۔
مقبول ترین
مقبول ترین
(درمیان میں ) میاں محمد دین مرحوم میاں محمد دین بڑا پنڈ کی معروف شخصیت تھے، انتہائی پرسوز آواز میں اذان دینا ان کی پہچان بن گئی، جب محمد دین...
لاہور(رپورٹ محمد حامد فاروق)بڑا پنڈ نارووال کی معروف روحانی و سماجی شخصیت میاں محمد شفیع مرحوم کے پوتے اور میاں عبدالرزاق کے صاحبزادے احمد ع...
شکر گڑھ سانحہ شکر گڑھ کے حوالے سے تین تحصیلوں کے پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس ضلع بھر سے سینکڑوں افراد کی شرکت آئ...
i like ur page and news
حذف کریںشکریہ
حذف کریں