حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالی ؒ کا سالانہ عرس مبارک نارووال کی تحصیل ظفر ووال کے علاقے میراں آباد بڑاپنڈ میں
یکم جون بروز بدھ 2022 کو شروع ہوگا ،خادم دربار میاں محمد ریاض کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز بابا جی علی گوہر خان ،باباجی علی اکبر خان ،بابا جی دلاور حسین اور بابا جی ہارون الرشید مزار کو عرق گلاب سےغسل دے کر یں گے پھرچادر پوشی کی جائے گی، زائرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے ،بعد نماز عصر محفل حسن قرآت ونعت اور بعد نماز عشا محفل سماع ہوگی جس میں عالمی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گےجو نماز فجر تک جاری رہے گی،بعد ازاں خصوصی دعا کی جائے گی۔
حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیؒ ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں وہ جوانی ہی میں وہاں سے نارووال کی تحصیل ظفر ووال کے گاؤںبڑاپنڈ کے قریب ایک جنگل میں قیام پذیر ہوگئے اور وہاں عبادت میں مشغول رہتے،آپ کی کئی کرامات روایت کی گئی ہیں، ایک راویت کے مطابق حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیؒ کی جھونپڑی رات کےوقت روشن رہتی تھی حالانکہ اس وقت وہاںنہ تو بجلی تھی اور نہ ہی کوئی چراغ جلایاجاتا تھا، حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالی ؒکے والد حضرت لال حسین ؒاور دادا حضرت مسکین حسین شاہ ؒ کی بھی کئی کرامات روایت کی گئی ہیں، حضرت مسکین حسین شاہ ؒکا مزار بھارت میں ہے جبکہ حضرت لال حسینؒ کا مزار شکر گڑھ کے گاؤں للمہ لالیاں میں ہے، حضرت بابا قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالیؒ 6جولائی 1981بمطابق 3رمضان المبارک 1401 ہجری کو دنیا سے پردہ کر گئے اور ہر سال یکم جون کو کو ان کا سالانہ عرس مبارک منایا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات خادم دربار میاں محمد ریاض سے فون نمبر 03018567799 اور 03458567799 پر حاصل کی جاسکتی ہیں
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں