لاہور(رپورٹ،محمد حامد فاروق)بڑا پنڈ نارووال کے سپوت اورانجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا کے طالب علم محمد جواد نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے زیر اہتمام آل پاکستان یونیورسٹی ٹیلنٹ ہنٹ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، نیشنل یوتھ اسمبلی ٹیکسلا چیپٹر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان یونیورسٹی ٹیلنٹ ہنٹ کے مقابلوں میں ملک بھر کی 35 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی اور انھوں نے8 مختلف کیٹیگریز میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جن میں اردو تقریر، انگریزی تقریر، اردومضمون، انگریزی مضمون، شاعری، گائیکی، ویڈیو ایڈیٹنگ اور پوسٹر ڈیزائن کی کیٹیگری شامل تھی، محمد جواد نے ویڈیو ایڈیٹنگ کی کیٹیگری میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، نیشنل یوتھ اسمبلی ٹیکسلا چیپٹر نے مقابلہ جات میں شرکت کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ محمد جواد نے اس سے قبل میٹرک اور ایف ایس سی کے امتحانات میں بھی آزاد کشمیر بورڈ میں نمایاں پوزیشن
حاصل کی تھی، محمد جواد بڑاپنڈ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں سردار علی(کوہ والے) کے پوتے، آزاد کشمیر کے گورنمنٹ ٹھیکیدارمیاں محمد ریاض کے صاحبزادے اور میاں عبدالباسط کے بڑے بھائی ہیں، دریں اثناملک بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے میاں محمد ریاض کو ان کے صاحبزادے کی اس بڑی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی محمد جواد کو صحت و سلامتی دے اورمزید کامیابیاں عطا فرمائے، آمین
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں