بڑاپنڈ (بڑاپنڈ نیوز)نارووال کی معروف کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت چودھری عبدالغنی مرحوم کی اہلیہ، شوکت محمود اور بیکن ہاؤس اسکول کینٹ لاہور کے سینئر ٹیچرسرطارق محمود کی والدہ 90 برس کی عمر میں 5 فروری بروز اتوارکی شب مختصر علالت کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں انتقال کرگئیں، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
![]() |
چودھری عبدالغنی مرحوم |
مرحومہ محمد فاروق شوکت، محمد رؤف شوکت، محمد وہاج اور احیان طارق کی دادی، اللہ رکھا، میاں محمد شریف (کوہ والے)، میاں فیروز دین، میاں محمد شفیع مرحوم اور میاں سردار علی کی بھابی، میاں محمد مشتاق شفیع، رشید احمد، محمد فاروق اور شفیق احمد کی خوش دامن تھیں،
نماز جنازہ
طارق محمود کی والدہ کی نماز جنازہ بڑاپنڈ کی جنازگاہ میں جامع مسجد بڑاپنڈ جرپال کے خطیب حافظ محمد نثار نے پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں عزیزواقارب، دوستوں ،محلے داروں اور لاہورسمیت مختلف شہروں اوربڑا پنڈ، پرگوال، جرپال، ججیال سمیت مختلف دیہات سے آئےسیکڑوں افراد نے شرکت کی، انھیں بڑا پنڈ کے قبرستان میں ان کے شوہر چودھری عبدالغنی مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر معروف عالم دین حافظ لیاقت مرحوم کے صاحبزادے حافظ عمر نے خصوصی دعا کروائی،
رسم قل
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے 6فروری کو نماز فجر کے بعد بلال مسجدبڑا پنڈ میں قل خوانی کی گئی بعد ازاں لاہور میں ان کی رہائش گاہ میں سہ پہر 3بجے رسم قل ادا کی گئی جس میں معروف عالم دین قاری محمد یاسین نے دعا کروائی اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
اظہار تعزیت
دریں اثنا شوکت محمود اور طارق محمود سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، ملک کی معروف روحانی شخصیت حضرت بابا جی قلندر حسین قلندر شہنشاہ جلالی رحمۃاللہ علیہ کے صاحبزادے بابا جی دلاور حسین، گورنمنٹ ٹھیکیدار میاں محمد ریاض، خالد محمود ، اعجاز احمد، مقصود احمد، محمد عاصم ، محمدایاز رانا جمیل ، حاجی ملک محمد اسلم اور بیکن ہاؤس سکول کینٹ لاہور سےبڑی تعداد میں مرد و خاتون اساتذہ نے طارق محمود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں